16 Marla Corner House Double Unit Ground Floor 3 Bed 1 Drawing +Dinning + powder Room 1 Living Room (27×17)+ Balcony 1 Kitchen First Floor= 3 Bed 1 Drawing 1 Living room (27×17)+Balcony 1 Kitchen 2 terraces 2 car Porches.
Posts
Showing posts from December, 2021
- Get link
- X
- Other Apps
*🌻عید میلادالنبیﷺ کی شرعی حیثیت:* *⏭️کیا فرماتے ہیں اہل علم:* تمام علما، ائمہ، محدثین، مفسرین اور مفتیان کا اس پر اتفاق ہے کہ عید میلاد النبی منانا ناجائز اور بدعت ہے۔شیخ ابن باز رحمة اللہ علیہ رقم طراز ہیں کہ عید منانا خواہ حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی پیدائش پر ہو یا کسی اور کی پیدائش پر ناجائز ہے؛ کیوں کہ حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اِس طریقے پر عید نہیں منائی اورنہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے یہ عید منائی ہے، سلف امت کا بھی یہی فیصلہ رہا ہے اور خیر ا ن کی اتباع میں مضمر ہے۔شیخ ابن باز رحمة اللہ علیہ رقم طراز ہیں کہ عید منانا خواہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش پر ہو یا کسی اور کی پیدائش پر ناجائز ہے؛ کیوں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اِس طریقے پر عید نہیں منائی اورنہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے یہ عید منائی ہے، سلف امت کا بھی یہی فیصلہ رہا ہے اور خیر ان کی اتباع میں مضمر ہے۔القول المعتمد میں علامہ شرف الدین رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں: بعض امیر لوگ ہر سال محفل میلاد مناتے ہیں، اس میں بہت سے ناجائز تکلّفات پائے جاتے ہیں اور یہ محفل نفس پرستوں کی ایجاد کی ...
- Get link
- X
- Other Apps
*⏮️بٹ کوئن کا شرعی حکم⏭️* *الحمدللہ، والصلاة والسلام على رسول اللہﷺ،أما بعد!* واٹس ایپ پر ایک میسج موصول ہوا جس میں ایک سوال پوچھا گیا ہے سوال یہ لکھا تھا کہ کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کیا کیسی آن لائن کاروبار میں جیسا کہ بٹ کوئن یا بینانس میں پیسے جمع کرنا یا اس میں کاروبار کرنا کیسا ہے؟ شریعت کی نظر میں اس کی وضاحت فرمائیں۔ سب سے پہلے یہ سمجھ لیتے ہیں کہ یہ بٹ کوئن کیا بلا ہے؟ *🌻 بِٹ کوئن کیا ہے؟* بٹ کوئن (انگریزی: bitcoin) ایک ڈیجیٹل کرنسی اور پیئر ٹو پیئر پیمنٹ نیٹ ورک ہے جو آزاد مصدر دستور پر مبنی ہے اور عوامی نوشتہ سودا کا استعمال کرتی ہے۔ بٹ کوئن کمانے یا حاصل کرنے میں کسی شخص یا کسی بینک کا کوئی اختیار نہیں۔ یہ مکمل آزاد کرنسی ہے، جس کو ہم اپنے کمپیوٹر کی مدد سے بھی خود بنا سکتے ہیں۔ بٹ کوئن کرنسی کا دیگر رائج کرنسیوں مثلا ڈالر اور یورو سے موازنہ کیا جاسکتا ہے، لیکن رائج کرنسیوں اور بٹ کوئن میں کچھ فرق ہے۔ سب سے اہم فرق یہ ہے کہ بٹ کوئن مکمل طور پر ایک ڈیجیٹل کرنسی ہے جس کا وجود محض انٹرنیٹ تک محدود ہے، خارجی طور پر اس کا...
- Get link
- X
- Other Apps
*🚫کیا اونٹ کے دودھ اور پیشاب سے بیماری کا علاج کیا جاسکتا ہے جیسا کہ ایک ویڈیوسوشل میڈیاپر گردش کر رہی ڈاکٹر مالا کردستانی کی کہ وہ اونٹ کے پشاب میں دودھ ملا کر پی رہے ہیں اور اس کو شفاء اور سنت سے تعبیر کر رہے رہے ہیں؟* بسم الله الرحمن الرحيم اَلْحَمْدُ لِله رَبِّ الْعَالَمِيْن،وَالصَّلاۃ وَالسَّلام عَلَی النَّبِیِّ الْکَرِيم وَعَلیٰ آله وَاَصْحَابه اَجْمَعِيْن۔ *🐪کیا اونٹ کے دودھ اور پیشاب سے بیماری کا علاج کیا جاسکتا ہے؟* موضوع بحث مسئلہ کی وضاحت سے قبل صحیح بخاری میں وارد تین مسلسل احادیث کا ترجمہ پیش کرتا ہوں: حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک صاحب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ میرا بھائی پیٹ کی تکلیف میں مبتلا ہے، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا انہیں شہد پلاؤ۔ پھر دوسری مرتبہ وہی صاحب حاضر ہوئے، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس مرتبہ بھی شہد پلانے کے لئے کہا۔ وہ پھر تیسری مرتبہ حاضر ہوئے (اور عرض کیا کہ شہد پلایا لیکن شفا نہیں ہوئی) حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم...
- Get link
- X
- Other Apps
*💠مروان بن حکم کیا صحابی تھے:* السلام عليكم و رحمتہ اللہ 1۔مروان بن حکم کیا صحابی تھے؟ 2۔کچھ حضرات ان کو برا بھلا کہتے ہیں کیا وجہ ہے؟ (جیسا کہ مفتی حنیف قریشی صاحب کا میں نے ایک بیان سنا جس میں انہوں نے مروان بن الحکم کی بدترین گستاخی کی ہے اور کہا ہے کہ ہم مروان بن حکم کی روایات کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں۔) 3۔کیا مروان نام رکھنا درست ہے؟ بسم اللہ الرحمن الرحیم وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ و برکاتہ الحمد للہ وحده والصلاة والسلام علي من لانبي بعده الجواب باسم ملھم الصواب حامدا و مصلیا *⤵️مختصر جواب:* ⬅️1مروان بن حکم چوتھے اموی خلیفہ ،سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے چچا زاد بھائی تھے ۔سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے زمانے میں مدینہ منورہ کے گورنر رہے ہیں۔انکے صحابی ھونے کے اندر اختلاف ہے ۔راجح قول کے مطابق یہ صحابی نہیں بلکہ تابعی ہیں۔چنانچہ حافظ ابن حجر عسقلانی رح نے لکھا ھے کہ کسی نے انکو وثوق کے ساتھ صحابی نہین کہا۔(الاصابہ،جلد 3 ص 477) ⬅️2۔مروان بن حکم۔کے بارے میں کئی احادیث ایسی ہیں جن میں اللہ کے نبی ﷺ نے ان کے والد اور انکو برا بھلا کہا...
- Get link
- X
- Other Apps
*🇸🇦دیار عرب،دیار مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم:* ⬅️ وہ سرزمین جس پر آقاء نامدار صلی اللہ علیہ وسلم کے شب و روز گزریں۔ ⬅️ وہ سرزمین مکہ بوقت ہجرت جسے دیکھ کے میرے آقا کی فرط محبت کی وجہ سے آنکھیں چھلک پڑی تھیں۔ ⬅️ آج وہاں اسی سرزمین پر آپ نے سینیماز بنالئے؟ ⬅️ نائٹ کلبز بنالئیے؟ ⬅️ علماء کو منبروں سے گھسیٹ کر تختہ دار تک لے گئے؟ ⬅️ اسلامی قوانین کی دھجیاں اڑائی؟ ⬅️ عالمی رنڈے اور رنڈیوں سے کنسرٹ کروائے؟ ⬅️ سرزمین عرب پر انہیں نچوا کر داد سمیٹی؟ ⬅️ اداکاروں کے ہاتھوں کے کتبے لگائے؟ ⬅️ کیا ہوگیا تم کو اے اہل عرب؟ ⬅️ کیا ہوگیا تم کو؟ الیس منکم رجل رشید؟. سعودیہ عرب میں دعوت و تبلیغ کو دہشت گردی سے تعبیر کر کے الزام تراشی کر کہ تبلیغی جماعت گمراہ جماعت ہے اسے اپنے گھر مسجدوں میں نہ آنے دیاجائے.. یہ خود گمراہ ہیں اور دوسروں کو گمراہ کردیتے ہیں... محمد بن سلمان یہود و نصاری کو راضی کرنے کیلئے فلمی فیسٹیول کے بعد اب پتہ نہیں کیا سے کیا کرے گا۔۔استغفر اللہ تبلیغی جماعت کے خلاف شاہی فرمان کو لیکر سعودی عرب کی مختلف مساجد کے خطبات سننے کا اتفاق ہوا، ان میں سے کچھ باتوں ک...
- Get link
- X
- Other Apps
*🌻 کرسمس کی حقیقت اور شرعی حیثیت کیا ہے؟* حضرت عیسی علیہ السلام انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام میں ایک اہم مقام رکھتے ہیں، اللہ تعالی نے اپنی قدرت کا شاہکار بناکر اور معجزانہ انداز میں آپ کو دنیا میں بھیجا، آپ کی زندگی شروع ہی سے غیر معمولی رہی، اللہ تبارک و تعالی نے معجزانہ طورپر بغیر باپ کے پیدا فرمایا اور پھر زندہ ہی آسمان پر اٹھالیا، دوبارہ قرب ِقیامت آپ دنیا میں تشریف لائیں گے. حضرت عیسی علیہ السلام کی زندگی نہایت سبق آموز اور عبرت انگیز ہے۔ اللہ تعالی نے قرآن کریم میں مختلف مقامات پر الگ الگ اسلوب و اندازمیں آپ کی شخصیت کا ذکر فرمایا۔ لیکن آپ کے ماننے والوں نے آپ علیہ السلام کے ساتھ بہت ہی ناروا سلوک کیا اور آپ کی جانب اور آپ کی ماں حضرت مریم کی جانب بہت سی غیر ضروری اور لایعنی و مشرکانہ باتوں کو جوڑ دیا، عقائد ونظریات کو منسوب کردیا، اور آپ کی پیدائش کے نام پر جو تہذیب و شرافت کے خلاف اور حقائق سے ناواقف ہوکر رسوم ورواج کو انجام دینے کا ایک سلسلہ شروع کردیا ہے۔ آئیے ایک مختصر نظر کرسمس ڈے کی حقیقت پر ڈالتے ہیں اور اس نام پر جو خرافات انجام ...
- Get link
- X
- Other Apps
رسول اللہ ﷺ کا سفر حج ہجرت کا دسواں سال ہے۔ جو مشن تھا وہ پورا ہو چکا ہے۔ قافلے جوق در جوق اسلام میں داخل ہو رہے ہیں اسلامی حکومت کی سرحدیں یمن تک پھیل چکی ہیں۔ تیس برس کی محنت کے ثمرات ظاہر ہو رہے ہیں۔ بہت سے غرور کے سر خاک آلود ہو چکے ہیں۔ جو مکہ سے چھپ چھپا کر نکلے تھے وہ چاند ستارے افق پر آب و تاب سے جگمگا رہے ہیں۔ اطراف عرب کے قبائل جو پوری طاقت کے ساتھ محاصرہ کرنے آئے تھے اب گردنیں جھکائے اسلام کے دامن میں پناہ لے رہے ہیں۔ اسلام جس کے مٹانے کے سرگرم لوگ اب اسلام کو پھیلانے میں مصروف عمل ہیں۔جہاں فقروفاقہ تھا اب بیت مال سے غریبوں کی مدد ہو رہی ہے۔مکہ فتح ہوئے دو سال ہو چکے ہیں ایسے میں حج کا موسم آتا ہے۔ حج کی تاریخیں ان مقررہ دنوں میں آچکی ہیں جو کہ متعین کئے گئے تھے ۔تو پھر اللہ کے حکم سے اطراف عرب میں منادی کرا دی جاتی ہے، کہ اس بار رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حج کے لئے تشریف لے جا رہے۔ “اور لوگوں میں حج کا اعلان کر دے کہ تیرے پاس پا پیادہ اور پتلے دبلے اونٹوں پر دور دراز راستوں سے آئیں۔” (سورہ الحج آیت 27) یہ سننا تھا کہ مسلمانان عرب رسول اللہ ...
- Get link
- X
- Other Apps
مؤمن اور کافر کا سفر آخرت مسند احمد میں ہے حضرت براء بن عازب رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ ایک انصاری کے جنازے میں ہم حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے جب قبرستان پہنچے تو قبر تیار ہونے میں کچھ دیر تھی سب بیٹھ گئے ہم اس طرح خاموش اور با ادب تھے کہ گویا ہمارے سروں پر پرند ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھ میں ایک تنکا تھا جسے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم زمین پر پھرا رہے تھے تھوڑی دیر میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سر اٹھا کردو بار یا تین بار ہم سے فرمایا کہ عذاب قبر سے اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرو، پھر فرمایا مومن جب دنیا کی آخری اور آخرت کی پہلی گھڑی میں ہوتا ہے اس کے پاس آسمان سے نورانی چہروں والے فرشتے آتے ہیں گویا کہ ان کا منہ آفتاب ہے ان کے ساتھ جنت کا کفن اور جنت کی خوشبو ہوتی ہے وہ آکر مرنے والے مومن کے پاس بیٹھ جاتے ہیں اور فرماتے ہیں يَآ اَيَّتُـهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّـةُ o۔ اِرْجِعِىٓ اِلٰى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَّرْضِيَّةً o اے اطمینان والی روح اپنے رب کی طرف لوٹ چل، تو اس سے راضی وہ تجھ سے راضی۔ یہ سنتے ہی وہ روح اس طرح ...